لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی۔اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کی، جس میں عدالت نے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی ۔ عدالت نے مریم اورنگزیب کے ضمانتی مچلکے بھی مسترد کردیے ۔عدالت نے دیگر شریک ملزمان کی حاضری مکمل کرتے ہوئے سماعت 25 نومبر تک ملتوی کردی ۔ واضح رہے کہ تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے اشتعال انگیز گفتگو کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔
اشتعال انگیز گفتگو؛ مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی حاضری معافی کی

Related Posts


DSCP Smart Fulfillment Reports Peak Fees Ignore 3PL Warehouse Zones
September 16, 2026


DmFirst Introduces a Simple and Mobile-Friendly Digital Platform
September 16, 2026