عدالت نے سائفر کیس میں زیر حراست عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیدیا ۔چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل سہویات سے متعلق درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے کی ۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کپتان سائفر کیس میں انڈر ٹرائل قیدی ہیں اور اسلام آباد کے تمام انڈر ٹرائل قیدی اڈیالہ جیل میں ہوتے ہیں انڈر ٹرائل قیدی کو اڈیالہ کے بجائے اٹک جیل میں کیوں رکھا گیا ہے ؟جسٹس عامر فارق نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں انہیں اٹک جیل میں رکھاگیا تھا وہ سزا معطل ہوچکی ہے کل کو آپ رحیم یار خان ٹرانسفر کردیتے ہیں تو وہاں سے ٹرائل کرینگے ؟ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق اسلام آباد کے انڈر ٹرائل قیدی کو اڈیالہ جیل میں ہونا چاہیے ، کپتان کو اڈیالہ جیل شفٹ کریں ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنیکا حکم

Related Posts


Malikpur blast probe stalls as families await justice | The Express Tribune
September 16, 2026

Five Killed in Firing in Khuzdar’s Wadh Area, Police Officer Among Dead
September 16, 2026

City cops to wear body cams | The Express Tribune
September 16, 2026