اسلام آباد: عورت مارچ کی کچھ خواتین کو پولیس نے گرفتار کرلیا

اسلام آباد: عورت مارچ کی کچھ خواتین کو پولیس نے گرفتار کرلیا
اسکرین گرایب

اسلام آباد میں عورت مارچ کے لیے آنے والی کچھ خواتین کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق کار سرکار میں مداخلت پر عورت مارچ کی مرکزی لیڈرشپ اور متعدد سپورٹرز جی7 ویمن تھانے میں گرفتار ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے، کسی کو اجتماع کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق عورت مارچ کرنے والی خواتین ویمن پولیس اسٹیشن جی 7 کے باہر جمع ہوئیں تو پولیس نے انہیں منتشر کردیا۔

پولیس کے مطابق عورت مارچ کے شرکا کو این او سی نہیں ملا تھا جبکہ عورت مارچ کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک ماہ قبل مارچ کے لیے ڈپٹی کمشنر کو این او سی کی درخواست دی تھی۔

Scroll to Top