اسرائیل کی قید میں فلسطینیوں پر دن رات بدترین تشدد ہوتا ہے، ڈائریکٹر الشفا اسپتال

اسرائیل کی قید میں فلسطینیوں پر دن رات بدترین تشدد ہوتا ہے، ڈائریکٹر الشفا اسپتال
فوٹو: سوشل میڈیا

اسرائیلی جیل سے رہا ہونے والے الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابو سلمیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی قید میں فلسطینیوں پر دن رات بہیمانہ تشدد ہوتا ہے، میرے سر پر ضربیں لگائی جاتی تھیں جس سے کئی بار میرے سر پر گہرے زخم آئے۔

اسرائیلی قید سے رہا ہونے کے بعد محمد ابوسلمیہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جیلوں میں قید ہزاروں فلسطینیوں کو ذہنی اور جسمانی تشدد کا سامنا ہے، پوچھ گچھ کےلیے لے جائے گئے بیشتر فلسطینیوں کو مار دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں کو بنیادی سہولتیں حاصل نہیں ہیں۔ اسرائیلی ڈاکٹر اور نرسیں بھی عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قیدیوں پر تشدد کرتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ انسانی حقوق تنظیمیں اور ادارے فوری اسرائیلی جیلوں کا دورہ کریں اور قیدیوں کے مصائب ختم کروائیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی حکام نے آج 7 ماہ پہلے گرفتار کیے گئے ڈاکٹر ابو سلمیہ سمیت 54 فلسطینی قیدی رہا کیے ہیں۔

Scroll to Top