اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کیلئے فلسطینی ریاست کا مسئلہ حل کرنا ہوگا، سعودی عرب

اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کیلئے فلسطینی ریاست کا مسئلہ حل کرنا ہوگا، سعودی عرب

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات اُس وقت تک معمول پر نہیں آئیں گے جب تک فلسطینی ریاست کے قیام کا مسئلہ حل نہیں ہوتا۔

 امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ تک پورے خطے کی سلامتی داؤ پر رہے گی۔

 انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا حل اسرائیل کی اپنی سیکیورٹی اور اسٹریٹیجک مفادات میں بھی ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اُنہوں نے ایرانی حکام کو واضح پیغام دیا ہے کہ علاقائی امن کےلیے مزید تصادم سے بچنا ضروری ہے اور ایران بھی سمجھتا ہے کہ کشیدگی اُس کے مفاد میں نہیں ہے۔

Scroll to Top