اسرائیلی کابینہ نے مغربی کنارے میں آبادکاری میں توسیع کی منظوری دیدی

اسرائیلی کابینہ نے مغربی کنارے میں آبادکاری میں توسیع کی منظوری دیدی
فائل فوٹو۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نتن یاہو کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں مغربی کنارے میں آبادکاری میں توسیع کی منظوری دی گئی۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اجلاس میں 5 یہودی بستیوں کو قانونی حیثیت دینے کی بھی منظوری دی گئی۔ 

عرب میڈیا کے مطابق نئی یہودی بستیوں کو مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام علاقوں میں تعمیر کیا جائے گا۔ 

اسرائیلی کابینہ نے فلسطینی اتھارٹی کے رہنماؤں اور عہدیداران پر پابندیاں عائد کرنےکی منظوری بھی دی گئی۔ 

عرب میڈیا کے مطابق کابینہ نے بیت لحم کے مشرقی علاقوں پر فلسطینی ریاست کی اجارہ داری اور اختیارات ختم کر دیے۔ 

کابینہ نے مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب مشرقی علاقوں پر بھی فلسطینی ریاست کی اجارہ داری اور اختیارات ختم کردیے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی کابینہ نے مغربی کنارے میں 5 یہودی بستیوں کو قانونی حیثیت دے دی۔

Scroll to Top