استری 2 نے باکس آفس ریس میں رنبیر کی اینیمل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

استری 2 نے باکس آفس ریس میں رنبیر کی اینیمل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ فلم استری 2 نے رنبیر کپور کی گزشتہ برس کی فلم اینیمل کو باکس آفس ریس میں پیچھے چھوڑتے ہوئے 583.35 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کرلیا اور اب یہ صرف شاہ رخ خان کی جوان سے پیچھے ہے۔ 

واضح رہے کہ اداکار راجکمار راؤ اور شردھا کپور کی ہورر-کامیڈی فلم نے اینیمل کی 553.87 کروڑ روپے کی لائف ٹائم آمدنی کو عبور کرلیا۔ 

اس فلم کی کاسٹ میں راج کمار راؤ، شردھا کپور، اپرشکتی کھرانہ، ابھیشک بینرجی اور پنکج تریپاٹھی شامل ہیں۔

فلم ٹریڈ تجزیہ کاری سے وابستہ ترن آدرش کے مطابق استری 2 کا تھیٹر پر پانچویں پیر کو ڈومیسٹک باکس آفس کلیکشن اب  583.35 کروڑ روپے تک پہنچ چکا ہے۔

یاد رہے کہ ڈراؤنی اور مزاح پر مبنی یہ فلم ہدیتکار امر کوشیک کی 2018 کی استری کا سیکوئیل ہے جبکہ اسکے مصنف نیرین بھٹ ہیں۔    

اس کے مقابلے میں شاہ رخ خان کی 2023 کی فلم جوان بھارت میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی ہندی فلم ہے۔ جس نے مجموعی طور پر 640.25 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔

Scroll to Top