جہاں ایک طرف سلمان خان کے چھوٹے بھائی ارباز خان کی دوسری شادی کے چرچے ہیں تو وہیں یہ افواہیں بھی زیر گردش ہیں کہ ارباز کی سابقہ اہلیہ ملائیکہ اروڑا اور انکے دوست ارجن کپور کے درمیان دوریاں پیدا ہوگئی ہیں۔
تاہم ملائیکہ اروڑا نے ڈانس رئیلٹی شو جھلک دکھلا جا کے ایک نئے پرومو میں اداکارہ اور کوریو گرافر فرح خان کے ساتھ بطور جج شرکت کے دوران ان افواہوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔
اس موقع پر فرح خان نے ان سے 2024 میں شادی کے منصوبے کے بارے میں پوچھا تو ملائیکہ پہلے تو کافی کنفیوژ ہوئیں اور پھر کہا، “کیا مجھے دوبارہ کسی کو اپنے گود میں اٹھانا چاہیے؟ کیا اسکا مطلب یہی ہے؟”
بعدازاں انہوں کہا کہ میں سنگل ہوں اور کوئی بھی اگر سو فیصد تیار ہوا تو میں دوبارہ شادی کے لیے تیار ہوں۔ جس پر فرح خان نے انہیں یقین دلایا کہ “(انکے لیے) کوئی ہے نہیں، بہت ہیں۔”
اس پر ملائیکہ نے کہا کہ کوئی ہے سے مطلب یہ ہے کہ کوئی مجھ سے پوچھے تو پھر میں کرلونگی۔ فرح نے ان سے دوبارہ کہا کہ کوئی بھی پوچھے تو کر لوگی شادی؟ جس پر ملائیکہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہاں کرلونگی۔
انکی اس گفتگو کے بعد یہ افواہ زور پکڑ گئی کہ ملائیکہ اور ارجن کے درمیان دوری پیدا ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ انکے سابقہ شوہر ارباز خان کی چند روز قبل میک اپ آرٹسٹ شوریٰ خان کے ساتھ ممبئی میں شادی ہوئی جس میں سلمان خان، انکے والد سلیم خان سمیت عزیز و اقارب نے شرکت کی۔




1710175205-0/image-(9)1710175205-0-640x480.webp)