ادویات کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 23.33 فیصد کا اضافہ

ادویات کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 23.33 فیصد کا اضافہ


ملک میں ادویات کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 23.33 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے، مئی کے مقابلے جون میں ادویات قیمتوں میں1.59 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق جون میں ڈاکٹر کلینک کی فیسوں میں سالانہ بنیادوں پر9.81 فیصد اضافہ ہوا، جون میں ڈینٹل سروسز سالانہ بنیادوں پر 5.99 فیصد مہنگی ہوگئیں۔

میڈیکل ٹیسٹ کی فیسوں میں سالانہ بنیادوں پر 15.01 فیصد اضافہ کیا گیا۔

مئی کے مقابلے جون میں میڈیکل ٹیسٹ 0.88 فیصد مہنگے ہوگئے، اسپتالوں کی سہولیات سالانہ بنیادوں پر 14.16 فیصد مہنگی ہوگئیں۔ مئی کے مقابلے جون میں اسپتال کی سروسز 0.92 فیصد مہنگی ہوئیں۔

Scroll to Top