اداکار منیش پال کی والدہ ارمل پال 76 برس کی عمر میں چل بسیں

اداکار منیش پال کی والدہ ارمل پال 76 برس کی عمر میں چل بسیں
فوٹو: بھارتی میڈیا 

بھارتی اداکار اور معروف ٹی وی میزبان منیش پال کی والدہ ارمل پال بدھ کے روز نئی دہلی میں چل بسیں۔ ان کی عمر 76 برس تھی، اہلِ خانہ نے موت کی وجہ ظاہر نہیں کی۔

منیش پال کی ٹیم نے ایک بیان میں انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ اداکار منیش پال کی والدہ آج دہلی میں چل بسیں۔

منیش پال اپنی والدہ کے بہت قریب تھے اور اکثر سوشل میڈیا پر ان کے ساتھ اپنی یادگار تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے تھے۔ 2022 میں والدہ کی سالگرہ پر انہوں نے جذباتی پیغام میں لکھا تھا، “مجھے بے فکر اور خوش مزاج رہنا سکھانے کا شکریہ۔”

آنجہانی ارمل پال اپنے شوہر جگ موہن پال، بیٹوں منیش پال اور وویک پال، جبکہ بیٹی جیوتی پال موہن کو سوگوار چھوڑا ہے۔

منیش پال نے اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو جوکی اور ویڈیو جوکی کے طور پر کیا، جس کے بعد وہ بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین میزبانوں میں شامل ہوگئے۔

انہوں نے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے علاوہ مکی وائرس سمیت کئی فلموں میں بھی کام کیا، جبکہ سا رے گا ما پا چھوٹے استاد، جھلک دکھلا جا، ڈانس انڈیا ڈانس لِل ماسٹرز اور نچ بلیے جیسے مشہور ریئلٹی شوز کی میزبانی بھی کی۔ 

منیش پال کی حالیہ فلم ’’ہے جوانی تو عشق ہونا ہے‘‘ تھی۔

Scroll to Top