بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے مداحوں کو اپنی صحت کی بہتری کے حوالے سے نصیحت کردی۔
بالی ووڈ کے ‘کھلاڑی’ اکشے کمار نے حال ہی میں جسمانی فٹنس پر زور دیتے ہوئے اپنی زندگی کے فلسفے کو شیئر کیا اور لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ ظاہری شارٹ کٹ کے بجائے طویل المدتی فوائد کو اپنی ترجیح بنائیں اور فلٹر لائف کی بجائے فٹ زندگی کو اپنائیں۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے من کی بات پروگرام میں اپنی حالیہ شرکت کے موقع پر انہوں نے فٹنس کے حوالے سے اپنے جنون کا ذکر کیا اور شرکا سے کہا کہ وہ اداکاروں کے جسم یا لائف اسٹائل سے متاثر نہ ہوں۔
انکا کا کہنا ہے کہ اکثر اداکار ویسے نہیں ہوتے جیسے کہ وہ اسکرین پر نظر آتے ہیں۔
واضح رہے کہ اکشے ناصرف صف اول کے اداکار ہیں بلکہ انڈسٹری میں انہیں فٹنس آئیکون بھی مانا جاتا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ جہاں وہ فٹنس کے حصول کےلیے سخت محنت کرتے ہیں وہیں وہ اچھی صحت اور ڈسپلن کو غیر معمولی اہمیت دیتے ہیں۔
اس مقصد کےلیے انھوں نے قدرتی طریقوں کو اپنی ترجیح بتائی اور کہا کہ فینسی جم کے بجائے آؤٹ ڈور سرگرمیاں اپنائیں۔ مثلاً پیراکی، بیڈمنٹن، سیڑھیاں چڑھنا اور قدیم ورزش کے ساتھ صحت بخش اور اچھی غذائیں ضروری ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے آپ اپنی فٹنس بنائیں نہ کہ کسی اداکار کو دیکھ کر ایسا کریں۔


1710175205-0/image-(9)1710175205-0-640x480.webp)

