پاکستانی اسپنر ابرار احمد آئی سی سی مینز ٹی 20 بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے ورون چکراورتی کو پیچھے چھوڑ کر دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
ابرار احمد 736 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ افغانستان کے اسپنر راشد خان 753 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔
ٹی 20 بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان کی 848 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے ایشان کشن اپنی ٹیم کے آؤٹ آف فارم بیٹر ابھیشیک شرما کو پیچھے چھوڑ کر دوبارہ پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں۔
بابر اعظم ٹی 20 بیٹرز کی رینکنگ میں 42 ویں نمبر پر ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں پاکستان کے صائم ایوب کی تیسری پوزیشن برقرار ہے، زمبابوے کے کپتان سکندر رضا بدستور پہلے اور بھارت کے ہاردک پانڈیا دوسرے نمبر پر ہیں۔




