ابرارالحق نےگولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو 15 لاکھ روپے نقد انعام دیا

ابرارالحق نےگولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو 15 لاکھ روپے نقد انعام دیا


معروف گلوکار ابرارالحق نے اولمپیئن ارشد ندیم کو 15 لاکھ روپے نقد انعام دیا ہے۔

گلوکار ابرارالحق نے لاہور میں اپنی رہائشگاہ پر اولمپیئن گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر ابرارالحق نے کہا کہ ارشد ندیم نے پوری قوم کے دل خوشیوں سے بھر دیے ہیں۔

ابرار الحق نے سہارا فار لائف میڈیکل کالج کی گراؤنڈ اولمپیئن ارشد ندیم کے نام سے منسوب کرنے کا بھی اعلان کیا۔

اولمپیئن ارشد ندیم نے کہا کہ پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کرتا رہوں گا، ہم ٹیلنٹ کو سپورٹ کریں تو پوری دنیا میں پاکستان کا نام روش کر سکتے ہیں۔

Scroll to Top