ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم پہنچ گئی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کا ٹاس دوپہر 1 بجے ہو گا جبکہ میچ ڈیڑھ بجے شروع ہو گا۔
آسٹریلیا کے خلاف پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی جگہ اسامہ میر کو کھلایا جاسکتا ہے، شاداب خان پاکستان ٹیم کے نائب کپتان ہیں۔
دونوں ٹیمیں اب تک اس ورلڈ کپ میں 3، 3 میچز کھیل چکی ہیں، پاکستان نے 2 میچز جبکہ آسٹریلیا نے 1 میچ جیتا ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت پاکستان ٹیم چوتھے اور آسٹریلیا چھٹے نمبر پر ہے۔



