آسٹریلیا سے اگلے میچ کیلئے پاکستان ٹیم بنگلورو روانہ

آسٹریلیا سے اگلے میچ کیلئے پاکستان ٹیم بنگلورو روانہ
فوٹو— اسکرین گریب

پاکستان کرکٹ ٹیم بھارتی شہر احمد آباد سے خصوصی طیارے پر بنگلورو کے لیے روانہ ہو گئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آج اور کل آرام کرے گی۔

پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا چوتھا میچ آسٹریلیا کے خلاف 20 اکتوبر کو بنگلورو میں کھیلے گی۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم 3 میچز میں سے 2 میچ جیت چکی ہے۔

Scroll to Top