آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ، غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج

آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ، غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج

آزاد کشمیر انتخابات کے تیسرےمرحلے کی پولنگ ختم ہونے کے بعد سماء ٹی وی کو غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔

ایل اے 14

ایل اے 14 کے 214 میں سے 81پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی نتیجہ موصول ہو گیاہے جس کے مطابق عوامی دست و بازو پاری کے ساجد اقبال17 ہزار 899  ووٹ لے کر آ گے ہیں ، مسلم کانفرنس کے سردار عتیق خان 7 ہزار 722 ووٹ  کے ساتھ دوسرے اور ن لیگ کے امیدوار راجہ فیصل اور پیپلز پارٹی کے مبشر اعجاز کو 18، 18ووٹ ملے ہیں ۔

ایل اے 15

حلقہ ایل اے 15 وسطی باغ کے22  پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آ گیاہے جس میں مسلم لیگ ن کے امیدوار مشتاق منہاس 3 ہزار 468 ووٹ کے ساتھ آگے ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے راجا محمود خان 2 ہزار 861 ووٹ کے ساتھ دوسرے اور آئی پی پی کے سردار تنویر الیاس 117 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہیں۔

ایل اے 16

حلقہ ایل اے 16 کے 186 پولنگ سٹیشنز میں سے 11 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے قمر الزمان 1440 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ن لیگ کے امیدوار سردار میر اکبر خان 1414ووٹ کے ساتھ  دوسرےنمبرپر ہیں ، آئی پی پی کے اعجاز احمد کو 13 ووٹ ملے ہیں ۔

ایل اے 17

حلقہ ایل اے 17 حویلی کے 190 میں سے 43 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیاہے جس کے مطابق  مسلم لیگ ن کے محسن عزیز 10 ہزار 100 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے فیصل راٹھور 8 ہزار 968  ووٹ کے ساتھ دوسرے اور آزاد امیدوار طارق سعید 2298 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں ۔

Scroll to Top