آئی سی سی کا پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان

آئی سی سی کا پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان
—فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔

نامزدگیوں کا اعلان ستمبر کے مہینے کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

بھارت کے شبمن گل، محمد سراج اور انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد ہوئے ہیں۔

آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ کے لیے جنوبی افریقہ کی لاورا ولفارٹ، نڈائن ڈی کلرک اور سری لنکا کی چمازی اتھاپتھو کو نامزد کیا گیا ہے۔

Scroll to Top