یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیرِ اعظم ریلیف پیکیج کی مدت ختم ہو گئی جس کے بعد نئے پیکیج کے اطلاق تک موجودہ وزیرِ اعظم ریلیف پیکیج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں اعلان کردہ وزیرِ اعظم ریلیف پیکیج کا اطلاق آج سے نہ ہو سکا، جب تک نئے پیکیج کا اطلاق نہیں ہوتا، موجودہ وزیرِ اعظم ریلیف پیکیج جاری رکھا جائے گا۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر نئے پیکیج کے لیے ای سی سی اور وفاقی کابینہ کو سمری بھیجی جائے گی۔وزیرِ اعظم پیکیج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر 5 بنیادی اشیا چینی، گھی، آٹا، چاول اور دالوں پر بی آئی ایس پی صارفین کو سبسڈی دی جا رہی ہے۔بجٹ میں یوٹیلٹی اسٹورز پر وزیرِ اعظم اور رمضان پیکیج کے لیے 65 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔رمضان پیکیج کے لیے 10 ارب روپے، وزیرِ اعظم ریلیف پیکیج کے لیے 55 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔مالی سال 24-2023 کے لیے وزیرِ اعظم پیکیج کے تحت 35 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔
یوٹیلیٹی سٹورز ، نئے ریلیف پیکج کے اطلاق تک موجودہ پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ

Related Posts

PSL 2026: Quetta take on Lahore in key Karachi fixture
April 17, 2026

Harry and Meghan’s Australia tour sparks royal role debate
April 17, 2026


چیٹ بوٹس سے طبی مشورے لینے والے محتاط رہیں، ماہرین
April 17, 2026