نیپال میں شدید بارش سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، 129 افراد ہلاک، 62 لاپتہ

نیپال میں شدید بارش سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، 129 افراد ہلاک، 62 لاپتہ
 

تصویر سوشل میڈیا۔

نیپال میں دو دنوں سے جاری شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، مختلف حادثات میں 129 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی وجہ سے کٹھمنڈو میں ٹریفک اور معمول کی سرگرمیاں معطل ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں اسکول تین روز کےلیے بند کر دیے گئے ہیں۔

دارالحکومت کے کچھ حصوں میں 322 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، دریاؤں میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 129 ہوگئی جبکہ 62 افراد لاپتہ ہیں، کٹھمنڈو میں 37 افراد جان سے گئے۔ 

ریسکیو حکام کٹھمنڈو کے ایک مقام پر لینڈ سلائیڈنگ میں بہہ جانے والی دو بسوں سے 16 مسافروں کی لاشیں نکالنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔

Scroll to Top