جنوبی افریقی ڈانس گروپ پاکستان میں مہمان نوازی سے خوش

جنوبی افریقی ڈانس گروپ پاکستان میں مہمان نوازی سے خوش

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے ڈانس گروپ نے پاکستان میں مہمان نوازی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ 

آرٹس کونسل کراچی میں ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آج 9 پرفارمنسز ہوئیں۔ 

کراچی میں جاری فیسٹیول میں آج 6 غیر ملکی تھیٹرز اور ڈانس گروپس نے جلوے دکھائے جبکہ 3 پاکستانی ڈانس گروپس نے بھی داد وصول کی۔

اس دوران جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے جنوبی افریقی ڈانس گروپ نے بتایا کہ وہ پاکستان کی مہمان نوازی سے بہت خوش ہے۔

Scroll to Top