اسپیکر ایاز صادق کی مولانا فضل الرحمان کو جے یو آئی کا بلامقابلہ امیر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسپیکر ایاز صادق کی مولانا فضل الرحمان کو جے یو آئی کا بلامقابلہ امیر منتخب ہونے پر مبارکباد

فائل فوٹو

اسپیکر ایاز صادق نے مولانا فضل الرحمان کو جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی، ف ) کا بلامقابلہ امیر اور مولانا عبدالغفور حیدری کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

ایاز صادق نے مولانا فضل الرحمان اور مولانا عبدالغفور حیدری کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ایک زیرک، مدبر، سیاسی رہنما ہیں، ان کی سربراہی میں جے یو آئی نے ہمیشہ اصولوں پر مبنی سیاست کی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے بطور سربراہ جے یو آئی ف انتخاب سے جمہوریت کو فروغ ملے گا۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ پارلیمان کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے مولانا فضل الرحمان کا کردار قابل قدر ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے جے یو آئی پارلیمان کی مضبوطی اور جمہوریت کی بالادستی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔

واضح رہے کہ جے یو آئی، ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو آئندہ 5 سال کے لیے پارٹی کا بلا مقابلہ امیر منتخب کرلیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی کا اجلاس مفتی محمود مرکز پشاور میں ہوا، اجلاس میں ملک بھر سے تقریباً 1500 ارکان نے شرکت کی۔

Scroll to Top